گھر گرم نہ ہونے کے باعث لوگ بیمار ہورہے ہیں، ایمبولنس اور پیرامیڈیکس ورکرز
گلاسگو ،جنوری۔ ایمبولنس ورکرز اور پیرا میڈیکس نے بتایا ہے کہ ایسے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جو اس وجہ سے بیمار ہو رہے ہیں کہ وہ اپنے گھروں کو گرم کرنے کے قابل نہیں۔ گیس اور بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں کے باعث وہ مجبور ہوگئے ہیں کہ سردیوں کے مہینوں میں ہیٹنگ کو بند کردیں۔ ہماریمشاہدے میں کثرت سے ایسے افراد آرہے ہیں جو اس وجہ سے بیمار ہیں کہ ان کے گھر بہت ٹھنڈے ہیں یا وہ مناسب کھانا نہیں کھا رہے۔ توانائی کے بڑھتے ہوئے بلوں، بلند شرح سود اور زبردست مہنگائی کے ہاتھوں وہ ایک زہریلے قسم کے کلچر کا سامنا کر رہے ہیں۔ اسکاٹش حکومت کا کہنا ہے کہ توانائی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے 36 فیصد گھرانے ایندھن کی غربت کاشکار بنیں گے۔ ایک ایمبولنس ورکر نے بتایا کہ ہم کئی ایسے گھروں میں گئے جو برف کی طرح ٹھنڈے تھے جس وجہ سے سانس کی بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ سال ایک سیلے کر18دسمبر تک تقریباً 40افراد کو روزانہ ہائپوتھرمیا(Hypothermia) کے باعث ہسپتال لے جایاگیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد جو سخت سرد موسم یا دیگرمسائل کا شکار ہوتے ہیں ہمیں خود فون نہیں کرتے بلکہ ان کے عزیز و اقارب یا دوست وغیرہ ان کی حالت زار دیکھ کرہمیں بلاتے ہیں۔وہ نامناسب غذا اورشدید سردی کا شکارہوتے ہیں اور پھرہم کو فیصلہ کرناپڑتا ہے کہ ان کوہسپتال لے جائیں کہ نہیں کیونکہ گھر میں چھوڑنے کی صورت میں ان کے شدید بیمار ہونے کاخطرہ ہوتا ہے۔