ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 108 رن پر سمیٹ دیا
رائے پور۔جنوری۔محمد شمی (18/3) کی قیادت میں گیند بازوں کی زبردست کارکردگی کی بدولت ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو دوسریییک روزہ میں ہفتہ کو 108 رن کے معمولی اسکور پر آؤٹ کر دیا۔یہ یک روزہ کرکٹ میں ہندوستان کے خلاف نیوزی لینڈ کا سب سے چھوٹااسکور ہے اور میزبان ٹیم کو میچ جیت کر سیریز میں ناقابل تسخیر برتری حاصل کرنے کے لیے 109 رنز درکار ہیں۔اس یادگارکارکردگی میں نیوزی لینڈ کے آٹھ بلے باز دہائی کا ہندسے کو بھی نہ چھو سکے۔ شامی نے اپنی تیز سوئنگ بولنگ سے کیوی بلے بازوں کو پریشان کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں۔ ہاردک پانڈیا اور واشنگٹن سندر کو دو دو وکٹ حاصل ہوئے جبکہ محمد سراج، شاردول ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل ہوئی۔کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر گیند بازی کا انتخاب کیا اور شمی نے ان کے فیصلے کو درست ثابت کرتے ہوئے پہلے ہی اوور میں فن ایلن کو بولڈ کردیا۔ اس کے بعد شمی-سراج کی جوڑی نے نئی گیند کو سوئنگ کرتے ہوئے کیوی بلے بازوں پر دباؤ ڈالا۔ سراج نے چھٹے اوور میں ہینری نکولس کو سلپ میں کیچ آؤٹ کروایا،جبکہ شامی نے ڈیرل مچل کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کیا۔ان دونوں گیند بازوں کے اسپیل ختم ہونے کے بعد ہاردک پانڈیا اور شاردول ٹھاکر کی جوڑی نے نیوزی لینڈ کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ پانڈیا نے ڈیون کانوے کی وکٹ لی جبکہ شاردول ٹھاکر نے ٹام لیتھم کو سلپ میں کیچ آؤٹ کروایااور نیوزی لینڈ پہلے پاور پلے میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 15 رن ہی بناسکی۔اس کے بعد گلین فلپس اور مائیکل بریسویل نے نیوزی لینڈ کی اننگز کو سنبھال لیا۔ بریسویل نے 30 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے اور فلپس کے ساتھ 41 رنز کی شراکت داری کی۔ بریسویل کا وکٹ گرنے کے بعد فلپس نے مچل سینٹنر کے ساتھ 47 رنز جوڑے۔ سینٹنر نے 39 گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ 27 رنز بنائے اور پانڈیا نے انہیں آؤٹ کیا۔سینٹنر کا وکٹ 103 رن کے اسکور پر گرنے کے بعد فلپس نے مڈ وکٹ پر کھڑے سوریہ کمار یادیو کو بھی کیچ دے دیا اور پانچ رن پر ر نیوزی لینڈ کی اننگزسمٹ گئی۔