ہیلری کلنٹن یونیورسٹی پروفیسر بن گئیں
واشنگٹن ،جنوری۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں پروفیسر کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ہیلری کلنٹن یکم فروری سے کولمبیا یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز میں عالمی امور کا مضمون پڑھائیں گی۔ اس طرح طلبہ ملکی و غیر ملکی پالیسیوں سے متعلق ان کے تجربے سے فائدہ بھی اٹھا سکیں گے۔ یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر نے اپنے بیان میں ہیلری کلنٹن کے تقرر کی خبرسناتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔