اسرائیل نے فلسطینی اسیران کے بنک اکاؤنٹس سے رقوم اور گاڑیاں غصب کرلیں

مقبوضہ بیت المقدس،مارچ۔مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قابض حکام نے جیلوں رہا ہونے والے دو قیدیوں کے بینک اکاؤنٹس اور ان کی گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایک اور قیدی کے والد کے اکاؤنٹ اور اس کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا۔فلسطینی نیوز ایجنسی ’وفا‘ کے مطابق قابض فوج نے یروشلم کے ایک سابق اسیر محمد درباس کی گاڑی کو قبضے میں لے لیا اور اس کے بینک فنڈز ضبط کر لیے۔قابض فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزموریا چوکی پر رہا ہونے والے قیدی ایوب نعمان عفانہ کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی اور اس کا بینک اکاؤنٹ بھی ضبط کر لیا۔انہوں نے مزید کہا کہ قابض فوج نے یروشلم کے قیدی بشار العبیدی کے والد کی گاڑی قبضے میں لے لی، ان کی والدہ کو گرفتار کر کے ان سے قلندیہ فوجی چوکی پر زمین پر پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا بینک اکاؤنٹ بند کر دیا اور تقریباً ایک ہفتے کے دوران اس میں موجود رقم ضبط کر لی۔قیدیوں اور ان کے اہل خانہ پر یہ حملہ انتہا پسند اسرائیلی قابض حکومت میں قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گویر اور انتہا پسند قابض حکومت میں وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ کی طرف سے 87 قیدیوں کے فنڈز ضبط کرنے کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ہے۔

Related Articles