العلا میں ترشاوہ ’سٹرس‘ فروٹ میلے کے دوسرے سیزن کا آغاز

العلا،جنوری۔سعودی عرب میں العلا شاہی کمیشن کے زیر اہتمام دوسرے سیزن میں العلا سٹرس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ فیسٹیول ترشاوہ پھلوں کی موسمی کٹائی کی مدت کے دوران منعقد ہوتا ہے، اس میلے میں چکوترا سمیت دوسرے ترشاوہ پھلوں کی مختلف اقسام کی نمائش کی جاتی ہے۔ خیال رہے کہ العلا کے فارمز ترشاوہ پھلوں کے لیے مشہور ہیں۔العلا سٹرس فیسٹیول کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ایونٹ جنوری کے مہینے کے تین ہفتوں کے اختتام پر ہفتہ وار تعطیلات کے دوران ہوا کرے گا۔ فیسٹیول کل بہ روز ہفتہ 6 جنوری کوشروع ہو جوآج 7 جنوری اتوار کو جاری رہے گا۔ اس کے بعد 13، 14 اور تیسرے ہفتے 20 تا 21 جنوری کو ہو گا۔اس فیسٹیول کا مقصد ہزاروں سال سے العلا کی پہچان ’زراعت‘ کو اجاگر کرنا ہے۔ فیسٹیول میں حصہ لینے والے کاشتکار مختلف لیموں کی فصلوں کی سب سے نمایاں العلا کی پیداوار کو ایک زرعی اور اقتصادی جشن مناتے ہیں اور العلا میں کاشت کیے جانے والے پھلوں بالخصوص ترشاوہ پھلوں مصنوعات کی نمائش کرتے ہیں۔فیسٹیول کے قیام کے ذریعے شاہی کمیشن برائے العلا گورنری کمیونٹی کے اقدامات اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے گورنری کی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔العلا گورنری کے 4,700 فارموں میں مختلف کھٹی پھلوں کے 200 ہزار سے زیادہ درخت ہیں۔ جو ہر موسم میں ہزاروں ٹن پھل پیدا کرتے ہیں۔شاہی کمیشن برائے العلا مملکت کے وڑن 2030 کے مطابق اپنے اہداف کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ العلا میں زرعی شعبے کو بہت اہمیت دیتا ہے تاکہ اقتصادی مواقع کی حمایت اور زراعت میں کسانوں کے درمیان مسابقت کو بڑھایا جا سکے۔

Related Articles