بے روزگاری الاونس سکیم کے لے جنوری کے پہلے دو دنوں میں 60000 ملازمین کی انشورنس
دبئی،جنوری۔متحدہ عرب امارات میں 60000 ملازمین نے بے روزگار ہوجانے کی صورت بے روزگاری الاونس کا حصول ممکن بنانے کے لیے خود کو انشور کرا لیا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ تعداد سال 2023 کے پہلے دو دنوں کے دوران سامنے آئی ہے۔اس پروگرام کا آغاز یکم جنوری سے کیا گیا ہے۔ پروگرام کا مقصد اماراتی کارکنوں کو کسی وقت بے روزاگاری کے دوران مالی تحفظ فراہم کرنا ہے۔ یہ سکیم سرکاری اور نجی شعبے دونوں میں کام کرنے والے افراد کے لیے ہے ، تااہم اس صورت میں جب ان کی ملازمت ختم ہوچکی ہو۔امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ 60000 ہزار افراد میں سے 90 فیصد نے انشورنس ایک سال کے لیے کرائی ہے۔ وہ خود اپنی انشورنس فیس ایک سال کے لیے ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔اس سلسے میں متعلقہ محکمے کا بتانا ہے کہ جن افراد کی بنیادی تنخواہ 16000 اماراتی درہم ہے۔ یااس سے کم ہے انہیں سالانہ بنیایدوں اس سیم سے سب سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے۔ ان کے لیے بے روز گاری کی صورت میں 10000 درہم تک کا الاونس ہو سکتا ہے۔دوسرے گروپ میں 16000 ماہانہ سے زائد کی آمدنی والے کارکن ہوں گے۔ انہیں بے روز گاری الاونس کے طور پر 20000 درہم تک مل سکیں گے۔ تاہم ضروری ہے کہ بے روزگار ہونے والے کارکنوں نے پورا ایک سال تک اپنی انشورنس کی رقم ادا کی ہو۔البتہ جن کارکنوں اپنے روزگار سے محروم ہونا پڑا ہو گا انہیں بے روزگاری الاونس نہیں دیا جائے گا۔