اکشے کمار نے ’موت کے کنویں‘ کو دیکھ کر کس خواہش کا اظہار کیا؟

ممبئی،جنوری۔بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اور اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو تقریباً دو دہائیاں مکمل ہو چکی ہیں اور یہ بھارتی فلم انڈسٹری کا ایک مثالی جوڑا ہے۔اکشے کمار نے ایک کامیاب اور خوشگوار شادی شدہ زندگی گزارنے کے باوجود بھی’شادی‘ کا موازنہ’موت کے کنویں‘ سے کیا ہے۔اکشے کمار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سرکس سے ’موت کے کنویں‘ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔اس ویڈیو میں اداکار اپنی فیملی کے ساتھ ’موت کاکنواں‘ دیکھتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ کو ویڈیو بناتے ہوئے یہ سوال کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’یہ کیا کہلاتا ہے؟‘اکشے کمار اہلیہ کے اس سوال کے جواب میں کہتے ہیں کہ’یہ موت کا کنواں‘ ہے۔اداکار نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’میں اپنی فیملی کو کل ایک اچھا اور پرانا سرکس دِکھانے کے لیے لے گیا، جہاں میری بیوی نے مجھ سے ’موت کا کنواں‘ دیکھ کر پوچھا کہ اسے کیا کہتے ہیں؟‘اْنہوں نے مزید لکھا کہ ’کاش میں یہ کہہ سکتا کہ اسے شادی کہتے ہیں‘۔واضح رہے کہ اکشے کمار نے ٹوئنکل کھنہ سے 2001ء میں شادی کی تھی اور اب اس شادی شدہ جوڑے کے دو بچے آرو کمار اور نیتارا کمار ہیں۔

Related Articles