کریتی سینن کی جہاز میں بچی کیساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل
ممبئی،اپریل۔بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن کی جہاز میں بنائی گئی دو ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہونے والی کریتی سینن کی ویڈیوز میں سے پہلی ویڈیو میں اْنہیں جہاز کی اکانومی کلاس میں اپنی سیٹ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری وائرل ویڈیو میں اداکارہ جہاز میں اپنی سیٹ سے آگے والی سیٹ پر بیٹھے مسافر کی گود میں موجود بچی سے کھیلتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔کریتی سینن وائرل ویڈیوز میں چمکدار گلابی شال کے ساتھ ہلکے گلابی رنگ کا ٹاپ پہنے بہت خوبصورت لگ رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان دونوں وائرل ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور ان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کریتی سینن رواں سال کارتک آریان کے ساتھ فلم ’شہزادہ‘ میں اسکرین پر نظر آئی تھیں۔ اب اپنی اگلی فلم ’ادی پورش‘میں وہ پربھاس کے ساتھ نظر آئیں گی۔