کرپٹو کرنسی کی میمز سے انٹرنیٹ پر مشہور ہونیوالا کتا کینسر میں مبتلا
ساکورا،جنوری۔کرپٹو کرنسی کی میمز سے انٹرنیٹ پر مشہور ہونے والا کتا کینسر میں مبتلا ہوگیا۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں ہر قسم کی میمز تلاش کی جاسکتی ہیں جن میں دنیا بھر کے افراد اور جانوروں کو دیکھا جاسکتا ہے،حقیقی دنیا کے عام انسان اور جانور انٹرنیٹ پر طنزیہ یا مزاحیہ تصاویر کے باعث معروف ہوجاتے ہیں۔ایسی ہی ایک تصویر کی وجہ سے میمز سے مشہور ہونے والے جاپانی کتیکابوسو جگر کے عارضے میں مبتلا ہوگیا جبکہ اس میں کینسر کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔کابوسو کی ایک تصویر 2010 میں کافی مقبول ہوئی جسے بعد ازاں کرپٹو کوائن’Doge’کی میمز سے بھی انٹرنیٹ پر کافی شہرت ملی۔اس تصویر کو جب کھینچا گیا تو یہ کتا ایک کرسی پر بیٹتھا ہوا تھا اور ترچھی نظر سے کیمرے کی جانب دیکھ رہا تھا۔کرپٹو کرنسی ‘ Dogecoin ‘ کے بانی بلی مارکس اور جیکسن پالمر نے کابوسو کو کوائن کے میسکوٹ ( شناخت) کے طور پر استعمال کیا۔کابوسو کے مالک جو جاپان کے شہر ساکورا میں ٹیچر ہیں نے 27 دسمبر کو انسٹاگرام پر کابوسو کی بیماری کے حوالے سے اطلاع دی۔انہوں نے بتایا کہ کابوسو جگر کے مرض کا شکار ہوگیا ہے جبکہ ساتھ ہی اس میں خون کے کینسر کی ایک قسم کی بھی تشخیص ہوئی ،اس نے کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔