انڈونیشین علما کونسل نے سعودی وزیر عبداللطیف آل الشیخ کو تمغہ امتیاز سے نواز دیا

جکارتہ،دسمبر۔جمہوریہ انڈونیشیا کے علما کی کونسل نے سعودی عرب میں اسلامی امور، دعوت و رہنمائی کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کو اسلام کی خدمت میں سب سے زیادہ بااثر شخصیت کے لیے اول درجے کے آرڈر آف میرٹ سے نوازا ہے۔انہیں یہ میڈل ان کی معتدل شخصت اور میانہ روی پر مبنی نقطہ نظر کی اشاعت پر دیا گیا ہے۔ کونسل نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا اعزاز کسی شخصیت کو دیا ہے۔یہ بات صوبہ بالی میں علماء کونسل کے چیئرمین شیخ محروسون نے وزیر مملکت ڈاکٹر الشیخ کے ساتھ خادم حرمین شریفین کے سفیر عصام عابد الثقفی کی موجودگی میں کہی۔آسیان ممالک کی دوسری آسیان بین الاقوامی کانفرنس "خیر امت” کے موقع پر سائیڈ لائن میں ہونے والی اس ملاقات کا اہتمام سعودی وزارت اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نے انڈونیشین شہر بالی مں کیا تھا۔بالی شہر میں علماء کونسل کے سربراہ نے دنیا میں اسلام اور مسلمانوں کی خدمت اور ضیوف الرحمن کی خدمت اور انہیں سہولیات فراہم کرنے میں سعودی عرب کے اہم کردار کو سراہا۔عالمی کانفرنس ’’خیر ام امتۃ‘‘ میں دنیا بھر سے علما کرام نے شرکت کی اور اسلامی قوم کے خیراتی تصور کو فروغ دینے اور اس حوالے سے اہم محوروں سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Related Articles