سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کا دورہ برطانیہ
لندن،دسمبر۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ کالف بن سلمان کی برطانوی وزیر دفاع بین ویلس ملاقات دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے ہے۔ اس سے قبل شہزادہ خالد بن سلمان کے لندن پہنچنے کا ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا اور ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔دونوں ملکوں کے وزرائے داخلہ نے دو طرفہ تذویراتی اور تاریخی تعلقات معاہدات کی روشنی میں باہمی تعاون کے فروغ کے امور پر بات چیت کی۔ دفاعی اور فوجی شعبے کے تعاون و ترقی پر بھی سیر حاصل بات چیت کی گئی۔وزرائے دفاع کے کا اجلاس برطانوی وزارت دفاع میں ہوا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع نے دو طرفہ دفاعی تعاون کے علاوہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران شہزادہ خالد اور بین ویلس نے دو طرفہ تعاون پر مبنی دفائی منصوبے پر بھی دستخط کیے۔ جس میں دفاعی صنعت کو مقامی سطح پر مضبوط اور متحرک بنانے پر دونوں ملکوں نے اتفاق کیا۔سعودی وزیر دفاع کے ساتھ وزارت دفاع کے حکام کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی لندن آیا ہے۔سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے برطانوی وزارت دفاع کے ذیلی ادارے ائیر ڈیفنس سے متعلق بی اے ای سسٹم کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی وزٹ کیا۔ برطانوی ائیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل مائیک وگسٹن نے انہیں ہیڈکوارٹر پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے لیے برطانوی فوجی اتاشی بریگیڈئیر جیمی پگوٹ بھی موجود تھے۔سعودی وزیر دفاع کو ائیر کرافٹ ٹائیفون کی جنگی اہلیت کے بارے میں بریف کیا گیا۔ وزیر دفاع شہزادہ خالدبن سلمان نے اس موقع پر برطانوی طیارہ ساز کمپنی کے ساتھ سعودی عرب کی شراکت کے امور پر بھی بات کی۔