یہودیوں کے دھاوے مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی مکمل بالادستی کی سازش
غزہ،دسمبر۔فلسطینی قانون ساز کونسل کے قائم مقام اسپیکر احمد بحر نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں آباد کاروں کی دراندازی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسجد کو زمانی اور مقامی طور پر تقسیم کرکے اس پر مکمل اسرائیلی کنٹرول مسلط کر دیا جائے۔ انہوں نیخبردار کیا کہ اگر قبلہ اول پر مکمل خود مختاری مسلط کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ آتش فشاں بن کر پھٹ جائے گا۔احمد بحر نے عالمی پارلیمان اور بین الاقوامی پارلیمانی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مسجد اقصیٰ کی حمایت میں، قابض ریاست اور اس کے آباد کاروں کی مبینہ تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دراندازی کو انجام دینے کیخلاف مضبوط اور ٹھوس موقف اختیار کریں۔ڈاکٹر احمدبحر نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں موجود مردو خواتین کی حمایت اور ان کے مقدس ربط کی حمایت کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے قابض ریاست کو اس کے جرائم اور مقدسات کی خلاف ورزیاں جاری رکھنے سے خبردار کیا۔انہوں نے عرب اور اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ پر شدت پسندوں کے حملے کا مقابلہ کریں قابض ریاست کے ساتھ عرب ملکوں کی نارملائزیشن کا مقابلہ کریں۔