چین میں پابندیاں نرم ہونے سے زندگی معمول پر آگئی
بیجنگ ،دسمبر۔چین میں حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اور کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد زندگی معمول پر آگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا ٹیسٹنگ کا عمل سست ہونے سے نئے کیسوں کی تعداد میں بھی کمی آنے لگی ہے۔ محکمہ طب کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے تحت جن افراد میں کورونا کی ہلکی علامات ہیں انہیں گھر میں ہی قرنطینہ میں رہنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس سے قبل بیجنگ میں کورونا کے بڑھتے کیسوں کی وجہ سے شہری گھروں میں محصور تھے اور کاروبار اور تعلیمی ادارے بھی بند کردیے گئے تھے۔ دوسری جانب لوگوں نزلہ زکام کی ادویہ کی قلت پیدا ہورہی ہے۔