جونیئر این ٹی آر اور وجے سیتوپتی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں جھانوی کپور

ممبئی، دسمبر۔بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور جنوبی ہند کے اداکار جونیئر این ٹی آر اور وجے سیتوپتی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں۔ جھانوی کپور نے بتایا کہ ’’میں وجے سر کی پرفارمنس سے بہت پیار کرتی ہ وں، مجھے نانم راؤڈی کو کئی بار دیکھنے کے بعد احساس ہوا کہ کسی کے پاس ان کا نمبر ہوتا، میں انہیں فون کروں اور بعد میں میں نے انہیں فون کیا اور کہا کہ سر میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں۔ اگر آپ کے پاس کبھی کوئی پروجیکٹ ہو تو میں اس کے لیے آڈیشن دے سکتی ہوں، میں واقعی آپ کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ جھانوی نے کہا مجھے لگتا ہے کہ جونیئر این ٹی آر کافی انرجیٹک ہیں جو ان کے ادا کردہ کرداروں میں اسکرین پر واضح طور پر جھلکتی ہے۔جھانوی کپور کی آنے والی فلمیں مسٹر اینڈ مسز ماہی اور بوال اہم ہیں۔

Related Articles