کیلی فورنیا کے جنگلوں میں 17000 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں پھیلی آگ

واشنگٹن، امریکہ میں کیلی فورنیا کی سین ڈیاگو کاؤنٹی کے جنگلوں میں لگنے والے آگ 17000 ایکڑ سے زیادہ رقبے میں پھیل گئی ہے اور صرف تین فیصد علاقے میں آگ پر قابو پایا جاسکا ہے۔

کیلی فورنیا کے جنگلات اور آگ پر قابو پانے والے محکمے نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ محکمے نے ٹوئٹ کرکے کہا ’’جنگلوں میں لگی آگ 17345 ایکڑ رقبے میں پھیل چکی ہے اور صرف تین فیصد علاقے کی ہی آگ بجھائی جاسکی ہے۔

اس سے قبل محکمے نے پیر کی صبح اطلاع دی تھی کہ آگ نے رات میں مزید 408 ایکڑ رقبے کو اپنی زد میں لے لیا ہے اور اب یہ کل 10258 ایکڑ میں پھیل چکی ہے۔

آگ پر قابو پانے کے لئے آٹھ ایئر ٹینکر اور 10 سے زادہ ہیلی کاپٹروں کو کام پر لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کے تقریباً 400 اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

محکمے نے کہا ’’آج موسم سرد ہے اور ہلی ہوا چلنے کی امید ہے، اس لئے آگ کے پھیلنے کی رفتار کچھ کم ہونے کا امکان ہے‘‘۔

 

Related Articles