ارشدیپ کے وسیم اکرم سے موازنے پر جونٹی روڈز نے کیا کہا؟
کیپ ٹائون،نومبر۔جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جونٹی روڈز نے ارشدیپ سنگھ کا لیجنڈ پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم سے موازنہ کرنے کو بھارتی بولر کے لیے نامناسب قرار دیا۔سابق کرکٹر جونٹی روڈز نے کہا کہ ارشدیپ سنگھ نے آخری دو سالوں میں خود کو بہت بہتر کرلیا ہے جو بھاری فاسٹ بولرز کے لیے ایک کیس ہے لیکن ان کا وسیم اکرم سے موازنہ ارشدیپ کو مزید پریشر میں ڈال دے گا۔سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر آپ جسپریت بمراہ اور ان کی پروگریس کو دیکھیں تو ارشدیپ نے بالکل ویسا ہی کیا ہے، ارشدیپ ایک نوجوان فاسٹ بولر ہیں جن میں سیکھنے اور سننے کی لگن ہے۔جونٹی روڈز نے کہا کہ ارشدیپ پاور پلے کا بہترین بولر ہے اور اس کا کنٹرول بہترین ہے وہ وکٹ لینے کے لیے وسیم اکرم کی طرح آتے ہیں۔سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ ارشدیپ ایک بہترین بولر ہے اور اس کا زبردست کیرئیر ہوگا لیکن اگر آپ کسی کو ایسے کھلاڑی کے ساتھ ملانا شروع کردیں جو اس سے پہلے کھیل چکا ہے تو وہ اس پر غیر ضروری پریشر کو بڑھاتا ہے۔