شاہ رخ نے سلمان خان کیلئے کون سے 2 الفاظ کہے؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ سْپر اسٹار شاہ رخ خان نے نیند سے اٹھتے ہی مداحوں سے بات کر کے اور ان کے سوالوں کے جواب دے کر ان کی خواہش پوری کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے پیغام میں لکھا کہ ہم سب سوالوں کے ساتھ اٹھتے ہیں، آج میں جوابات کے ساتھ سو کر اٹھا، سوچا 15 منٹ کے لیے آپ لوگوں کے سوالوں کے جواب دے دوں۔مداح جو کہ شاہ رخ اور سلمان خان کے تعلقات کو لے کر ہمیشہ ہی فکر مند اور اس حوالے سے کچھ نہ کچھ سننا پسند کرتے ہیں، انہوں نے شاہ رخ خان کی جانب سے سوال جواب کی آفر کا فوراً ہی فائدہ اٹھا لیا۔ایک شخص نے شاہ رخ خان سے کہا کہ سلمان خان کے لیے ایک لفظ کہیں۔شاہ رخ خان نے جواب میں لکھا کہ زبردست اور بہت مہربان۔ ساتھ ہی سوال پوچھنے والے شخص کے لیے شاہ رخ نے لکھا کہ 2 الفاظ کے لیے معذرت کیونکہ بھائی ہے نا۔شاہ رخ خان کی جانب سے دی گئی آفر پر مداحوں نے فوری طور پر ہی ان سے سوالات پوچھنا شروع کر دیے۔ایک شخص نے شاہ رخ خان سے پوچھا کہ کورونا وبا کے بعد آپ کی زندگی میں سب سے بڑی تبدیلی کیا آئی، جس کے جواب میں اداکار نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھ میں ہر کام جلد بازی میں کرنے کی خواہش کم ہوگئی ہے۔شاہ رخ خان سے پوچھا گیا کہ سالگرہ کے موقع پر گھر کے باہر اتنی بڑی تعداد میں مداحوں کو دیکھ کر آپ کو کیسا لگا۔کنگ خان نے جواب میں لکھا کہ کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے کئی سال بعد لوگوں کا آنا اچھا لگا۔اداکار جان ابراہم اور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ جان کو کئی سالوں سے جانتا ہوں، اس کے ساتھ کام کر کے اچھا لگا۔شاہ رخ خان نے ایک کا سوال کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ یہ ماننا ہوگا کہ اچھائی ہمیشہ برائی پر غالب رہے گی۔بالی ووڈ سپر اسٹار نے ایک شخص کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اسکرین پر واپس آنا گھر واپس آنا جیسا لگا، بور کردینے والے کام کو جلد ختم کرتا ہوں۔شاہ رخ خان سے ایک شخص نے پوچھا کہ آپ اکیلے میں خود سے باتیں کرتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہیں اتنا اکیلا نہیں ہوں۔اس کے علاوہ بھی شاہ رخ خان سے کئی سوال پوچھے گئے جس کا انہوں نے جواب دے کر مداحوں کو خوش کردیا۔

Related Articles