اسٹوکس کی بدولت انگلینڈ نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی
سڈنی، نومبر۔بین اسٹوکس کے 44 رنز کی بدولت انگلینڈ نے ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر 12 کے سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔سری لنکا نے گروپ-1 کے میچ میں پتھم نسانکا (67) کی نصف سنچری اننگز کی مدد سے انگلینڈ کے سامنے 142 رنز کا ہدف رکھا، جسے انگلینڈ نے دو گیندیں باقی رہتے حاصل کر لیا۔نسانکا نے 45 گیندوں میں دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 67 رنز بنا کر سری لنکا کو باعزت اسکور تک پہنچایا، جب کہ بھانوکا راجا پاکسے نے 22 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنائے۔انگلینڈ نے کرو یا مرو کے میچ میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 75 رنز بنائے لیکن یہاں سری لنکا کے اسپنرز نے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ وینندو ہسرنگا اور دھننجے ڈی سلوا نے رنز کی رفتار کو کم کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ لاہیرو کمارا نے بھی دو بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔ درمیانی اوورز میں سری لنکا کی شاندار باؤلنگ کی بدولت انگلینڈ کا اسکور نو اوورز میں 75/0 سے 18 اوورز میں 129/6 تک جا پہنچا۔جہاں ایک سرے سے وکٹیں گرتی رہیں، اسٹوکس نے دوسرے سرے کو تھام لیا اور کم اسکور والے میچ میں انگلینڈ کی جیت کو یقینی بنایا۔ اسٹوکس نے 36 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 44 رنز بنائے جبکہ آٹھویں نمبر کے بلے باز کرس ووکس (05 ناٹ آؤٹ) نے انگلینڈ کو چوکے کی مدد سے ہدف تک پہنچا دیا۔اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی جب کہ اس کے نتیجے میں میزبان آسٹریلیا ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ نیوزی لینڈ اس گروپ سے پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔سری لنکا کی طرح انگلینڈ نے بھی اچھی شروعات کی کیونکہ اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 75 رنز بنائے۔ کپتان جوس بٹلر نے 23 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 جبکہ ایلکس ہیلز نے 30 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ انگلینڈ اس شراکت کی مدد سے فتح کے راستے پر گامزن تھا لیکن سری لنکن اسپنرز نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ وینندو ہسرنگا نے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا جبکہ دھننجے ڈی سلوا نے ہیری بروک اور معین علی کو آؤٹ کیا۔ لیام لیونگسٹن اور سیم کیرن وکٹیں گرنے کے دباؤ میں لاہیرو کمارا کا شکار بنے۔انگلینڈ کو آخری دو اوورز میں 12 رنز درکار تھے۔ ڈیوڈ ملان ٹانگ کی انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکے تاہم اسٹوکس اور ووکس نے ساتویں وکٹ کے لیے 15 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں مدد کی۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جبکہ دفاعی چیمپئن اور میزبان آسٹریلیا کا سفر ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔سری لنکا کی طرح انگلینڈ نے بھی اچھی شروعات کی کیونکہ اوپنرز نے پہلی وکٹ کے لیے 75 رنز بنائے۔ کپتان جوس بٹلر نے 23 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 جبکہ ایلکس ہیلز نے 30 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز بنائے۔ انگلینڈ اس شراکت کی مدد سے فتح کے راستے پر گامزن تھا لیکن سری لنکن اسپنرز نے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ وینندو ہسرنگا نے دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا جبکہ دھننجے ڈی سلوا نے ہیری بروک اور معین علی کو آؤٹ کیا۔ لیام لیونگسٹن اور سیم کیرن وکٹیں گرنے کے دباؤ میں لاہیرو کمارا کا شکار بنے۔انگلینڈ کو آخری دو اوورز میں 12 رنز درکار تھے۔ ڈیوڈ ملان ٹانگ کی انجری کے باعث بیٹنگ کے لیے نہیں آ سکے تاہم اسٹوکس اور ووکس نے ساتویں وکٹ کے لیے 15 رنز کی قیمتی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں مدد کی۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ گروپ 1 سے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں، جبکہ دفاعی چیمپئن اور میزبان آسٹریلیا کا سفر ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں اپنے اختتام کو پہنچا ہے۔