عدالت نے راوت کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا
ممبئی، نومبر۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے خصوصی قانون (پی ایم ایل اے) کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ملزم شیوسینا لیڈر اور ایم پی سنجے راوت کی درخواست ضمانت 9 نومبر تک محفوظ کر لی ہے۔خصوصی پی ایم ایل اے عدالت کے جج ایم جی دیش پانڈے نے دفاع اور استغاثہ کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، حالانکہ عدالت نے مسٹر راوت کی عدالتی حراست میں 14 دن کی توسیع کر دی۔مسٹر راوت کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اگست میں منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کے قریبی ساتھی مسٹر راوت نے کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ ان کے خلاف درج مقدمہ جھوٹا ہے۔