شاہ رخ خان کا اپنی ہی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

ممبئی،ستمبر۔بھارتی فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی ہی تصویر پر دلچسپ تبصرہ کر دیا۔شاہ رخ خان بڑی اسکرین پر اپنی شاندار اداکاری کے علاوہ اپنی حاضر دماغی اور طنز و مزاح کی وجہ سے بھی مشہور ہیں۔اداکار نے حال ہی میں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ سے ایک نئی تصویر شیئر کی ہے۔اس تصویر میں شاہ رخ خان نے شرٹ نہیں پہنی ہوئی تو اس سے پہلے کہ سوشل میڈیا صارفین اس تصویر پر کوئی تبصرہ کرتے اْنہوں نے خود ہی دلچسپ تبصرہ کر دیا۔اْنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے شاعرانہ انداز میں دلچسپ تبصرہ کیا ہے کہ فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز کا انتظار کرتے ہوئے میں اپنی شرٹ سے آج یہ باتیں کر رہا تھا کہ:
تم ہوتیں تو کیسا ہوتا؟
تم اس بات پر حیران ہوتیں
تم اس بات پر کتنا ہنستیں
تم ہوتیں تو ایسا ہوتا
شاہ رخ خان کی اس پوسٹ کو صرف 41 منٹ میں 7 لاکھ 61 ہزار سے زائد انسٹا صارفین لائیک کر چکے ہیں۔خیال رہے کہ فلم ’پٹھان‘میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں اور یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہو گی۔

 

Related Articles