فرانس میں میکرون کے استعفیٰ کے لئے ہزاروں افراد کا مظاہرہ

پیرس ،ستمبر۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پلائیس شاہی چوک میں ہزاروں افراد نے فرانسیسی صدر کے استعفے کیلئے مظاہرہ کیا اس مظاہرہ کی دعوت دائیں بازو کی وطن پرست جماعت نے دی تھی۔ فرانس میں دائیں بازو کی وطن پرست جماعت کی دعوت پر ہزاروں لوگ پلائیس شاہی چوک میں جمع ہوئے، وہ فرانسیسی صدر امانوئیل میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے، انہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ میکرون کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ اس سے پہلے 3 ستمبر کو بھی وطن پرست جماعت نے میکرون کیخلاف مظاہرے کئے تھے اور حالیہ مظاہرے ان کی میکرون مخالف تحریک کا حصہ ہیں مظاہرین میکرون کے استعفیٰ اور یورپی یونین سے علیحدگی کا مطالبہ کر رہے تھے فرانس میں ہوئے ایک سروے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 40فیصد فرانسیسی روس پر پابندیوں کے حامی ہیں، 27فیصد کے مطابق وہ روس پر اقتصادی پابندیوں کے خلاف ہیں۔

 

Related Articles