غریب ملکوں کومفت اناج فراہم کریں گے، روسی صدر

ماسکو ،ستمبر۔ روس نے دنیا کے ترقی پذیر اور غریب ممالک کو اناج فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ہی وہ اس مقصد کیلئے 3 کروڑ ٹن اناج برآمد کرے گا۔ صدر ولادیمیر پوٹن نے روسی سیکورٹی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات میں توجہ غریب اور ایسے ممالک کو پر مرکوز رکھی جائے گی جہاں خوراک کے عدم تحفظ کا احساس پایا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر نے کہا کہ جلد ہی غریب ملکوں کو اناج برآمد کیا جائے گا، رواں سال کے آخر تک 30 ملین ٹن انام ایکسپورٹ کریں گے اور پھر اسے بڑھا کر 50 ملین ٹن تک لیجایا جائے گا کیونکہ خدا کا شکر ہے کہ اس سال ہمارے یہاں اناج کی پیداوار بہت زیادہ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم غریب ملکوں کو مفت کھاد بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پوٹاش کھاد کی بات کر رہے ہیں جو ایسے ملکوں کو ہنگامی بنیادوں پر اور مفت فراہم کریں گے جنہیں اس کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے روسی وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ اس پلان پر عملدرآمد کیلئے جلد از جلد فریم ورک تیار کیا جائے۔

Related Articles