قومی تعلیمی پالیسی سے ہمہ جہت ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر کا آغاز ہوگا: مودی
نئی دہلی، وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ طویل غور وخوض کے بعد قومی تعلیمی پالیسی کو منظوری دی گئی ہے اور یہ تعلیم یافتہ، مضبوط، قابل اور ہمہ جہت ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر کا آغاز کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔
مسٹر مودی نے قومی تعلیمی پالیسی۔2020کے تحت ہائر ایجوکیشن میں ٹرانسفارمیشنل ریفارمس سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعہ کو کہاکہ قومی تعلیمی پالیسی کے تحت ایک تعلیم یافتہ، مضبوط، قابل اور ہمہ جہت ترقی یافتہ ہندستان کی تعمیر کا آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی کانفرنس کئی معنوں میں اہم ہے۔ اس کانفرنس میں قومی تعلیمی پالیسی کے محتلف پہلووں پر بات چیت کے نتیجہ میں تفصیلی معلومات ملے گی جس سے مزید وضاحت آئے گی اور اس سے پالیسی کے نفاذ میں مدد ملے گی۔ طویل غور و خوض کے بعد قومی تعلیمی پالیسی کو منظوری دی گئی ہے اور کافی وقت سے اس پر ملک وسیع پیمانہ پر بحث ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی ہمہ جہت ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے اعلان سے لیکر آج تک سماج کے کسی بھی طبقہ سے یہ بات نہیں اٹھی کہ کسی خاص طبقہ کے تئیں اس کا کوئی جھکاو ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کے زمینی سطح پر کامیاب نفاذ کے بارے میں وزیراعظم نے حکومت کی سیاسی قوت اراد ی کا یقین دلایا اور تعلیی دنیا سے وابستہ تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس یادگار کام میں اپنے کردار کو سمجھیں اور اس کے نفاذ میں اپنا تعاون دیں۔