یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری رہا

مقبوضہ بیت المقدس،ستمبر۔ایک سو بیس سے زائد یہودی آباد کاروں نے اتوار کے روز ایک مرتبہ پھر بے حرمتی کا ارتکاب کیا ہے۔ان یہود آباد کاروں کو اسرائیلی قابض اتھارٹی کی پولیس اپنی حافظت میں مسجد اقصیٰ لائی اور ان کی یہاں رسومات کی ادائیگی کے علاوہ یہودی معبد کی تعمیر کے بارے میں دیا جانے والا لیکچر سنایا اور بحفاظت واپس لے گئی۔ اقصیٰ نیوز ویب سائٹ کے مطابق کم از کم 128 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے مغربی دراوازے سے قابض پولیس نے داخل کیے اور انہیں پورے پروٹوکول کیساتھ سب اجازت دی گئی۔ان یہودیوں کے لیے اسرائیلی معبد کی اہمیت کے پسمنظر میں دیا جانے والا لیکچر اورتلمودی عبادت مسجد اقصیٰ میں سب سے اہم مصروفیت ہوتی ہے۔ اس دوران پولیس مسلمانوں کے مسجد میں داخلے اور نقل و حرکت کو روک دیتی ہے۔ یہودی آباد کاروں کو پولیس کے تحفظ میں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا موقع دیا جاتا ہے۔ یہ یہودی صرف جمعہ اور ہفتہ کے روز نہیں آتے۔

Related Articles