لندن: شاہ چارلس پر انڈے پھینکنے والا گرفتار
لندن،نومبر ۔ بدھ کے روز برطانوی پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے کنگ چارلس سوم اور ملکہ کیملا پر انڈے اور سلفیورک ایسڈ پھینکنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ شمالی انگلینڈ کے شہر یورک میں چہل قدمی کر رہے تھے۔بدھ کو برطانوی فرمانروا اور ملکہ مکلی گیٹ بار کے ذریعے یورک میں داخل ہوئے۔ یہ ایک قرون وسطی کا دروازہ ہے جو عام طور پر شہر میں بادشاہوں کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ایک ویڈیو کلپ میں کئی انڈے پھینکے اور زمین پر گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس میں سے کوئی بھی شاہی جوڑے کو نہیں لگا۔ یہ انڈے اس وقت مارے گئے جب لوگوں کا ایک ھجوم بادشادہ اور ملکہ کے استقبال کے لییامڈ آیا تھا۔کئی پولیس والوں کو بھیڑ کی رکاوٹ پر ایک آدمی کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا گیا۔ ایک برطانوی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ جب وہ گرفتار ہوا تو اس نے یہ ملک غلاموں کے خون سے بنا ہے کے نعرے لگائے۔ہجوم میں سے کچھ نے شرم کرو اور خدا بادشاہ کو بچائے کے نعرے لگاتے ہوئے اسے خاموش کرنے کی کوشش کی۔شاہ چارلس اور کیملا نے نئی ذمہ داریاں سنھبالنے کے بعد ملک کے مختلف شہروں کا دورہ کررہے ہیں۔ انہوں نے شہر کے کیتھیڈرل، یورک منسٹر کا بھی دورہ کیا اور بادشاہ کی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کی نقاب کشائی کی، جو 70 سال تخت پر رہنے کے بعد ستمبر میں انتقال کر گئی تھیں۔