یوپی میں کورونا وائرس کے5571نئے معاملے
لکھنؤ: اترپردیش میں گذشتہ 24گھنٹوں میں منگل کو کورونا وائرس کے 5571نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ریاست میں مصدقہ مریضوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 235757ہوگئی۔جبکہ 56نئی اموات کے ساتھ مہلوکین کی تعداد بڑھ کر 3542ہوگئی۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست میں پہلی بار ایک دن میں 1.49لاکھ نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔
اڈیشنل چیف سکریٹری(صحت)امت موہن پرساد) نے منگل کو یہاں بتایا کہ اس وقت ریاست میں 55538ایکٹیو کیس ہیں جبکہ شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 176664 ہے جن میں آج استپالوں سے ڈسچارج ہونے والے 4537مریض بھی شامل ہیں۔
افسرنے بتایا کہ پیر کو 149874نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے بعد ریاست میں ابھی تک 5776664نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے۔مسٹر پرساد نے کہا کہ بغیر علامت والے 28270پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں ہیں جو کہ ریاست میں مجموعی مریض وں کا نصف ہے۔
ابھی تک 104093پازیٹیو مریض ہوم آئیسولیشن میں رکھے گئے ہیں جن میں سے 76323مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔