پیرس اولمپکس کے لیے نئے باکسنگ کوالیفکیشن نظام کی منظوری
لوزان، ستمبر۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے پیرس میں 2024 کے اولمپک کھیلوں کے لیے باکسنگ کوالیفکیشن کے نئے نظام کو منظوری دے دی ہے۔ آئی او سی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا، اس سال جون میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ باکسنگ کوالیفائنگ مقابلے اور پیرس 2024 کے مقابلے انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن (آئی بی اے) کی اتھارٹی کے تحت نہیں کرائے جائیں گے۔ لوزان میں ہونے والے اجلاس میں اس سلسلے میں اہلیت سے متعلق ماڈل کی منظوری دی گئی۔ باکسنگ ماہرین کے تعاون سے تیار کیا گیا نیا اہلیت کا نظام منتخب مقابلوں کے ذریعے براہ راست کوالیفکیشن پر مبنی ہے اور نیشنل اولمپک کمیٹی (این او سی) کے علاقائی ایونٹ اولمپک کوالیفکیشن ٹورنامنٹ کے طور پر کام کریں گے۔