بڑے اسٹروکس کی اہمیت کا اندازہ ہوگیا، بابر پاور ہٹنگ پر توجہ دینے لگے

دبئی ،ستمبر۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم دبئی میں ٹریننگ سیشن کے دوران نیٹس پر الگ سے پاور ہٹنگ کی پریکٹس کررہے ہیں۔ شاید اب انہیں اسٹرائیک ریٹ اور چھوٹے فارمیٹ میں بڑے اسٹروکس کی اہمیت کا احساس ہوگیا ہے۔ وہ دو گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں سوا گھنٹہ سینٹر اور سائیڈ پریکٹس پچز پر بھر پور پریکٹس کرتے نظر آتے ہیں۔ نیٹ پر بابر اعظم بولنگ کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ دریں اثنا بابر اعظم نے اپنے ننھے پرستار کی خواہش پوری کردی۔ دبئی میں ٹریننگ کے دوران بابر کی ہارون سے ملاقات ہوئی انہوں نے پاکستان ٹیم کی جانب سے ہارون سوریا کو آٹو گراف والے بیٹ کا تحفہ دیا۔ ٹیم کی جانب سے پرستار کو ٹریننگ جرسی پر بھی آٹوگراف کرکے تحفہ دیا۔8 سالہ ہارون سوریا نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے بعد بابر اعظم کو خط لکھ کر بابر اور کھلاڑیوں کے آٹو گراف کی خواہش ظاہر کی تھی۔ بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر ننھے فین سے آٹوگراف کا وعدہ کیا تھا۔

Related Articles