بھارتی گلوکار KK کے سب سے زیادہ پسند کیے جانیوالے 5 گانے

ممبئی،اگست۔بھارتی گلوکار کرشنا کمار کنناتھ عرف کے کے جو رواں برس 31 مئی کو کولکتہ میں ایک کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے تھے، آج ان کی 54 ویں سالگرہ ہے۔کے کے نے اپنے 2 دہائیوں پر محیط میوزیکل کیریئر میں ہندی، تامل، تیلگو، کنندا، ملیالم، مراٹھی اور بنگالی زبانوں میں گانے گائے تھے۔ اْنہوں نے اپنی سحر انگیز آواز سے دنیا بھر میں موسیقی کے مداحوں کو متاثر کیا۔آج کے کے کی 54 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کی جانب سے ان کے سب سے زیادہ پسند کیے گئے 5 مشہور گانوں پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔1- پیار کے پل .بھارتی گلوکار کے کے کو 1999ء میں ریلیز ہونے والے ڈیبیو البم کے گانے ’پیار کے پل‘ سے شہرت ملی، یہ گانا آج بھی مداحوں کا پسندیدہ ہے۔گلوکار نے اس گانے کو کولکتہ میں ہونے والے اپنی زندگی کے آخری کنسرٹ میں بھی پیش کیا تھا۔2- تڑپ تڑپ کے.’تڑپ تڑپ کے‘ گلوکار کی زندگی کا وہ گانا تھا جس کی وجہ سے اْنہیں بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک خاص مقام ملا۔یہ گانا گلوکار کے مقبول ترین گانوں میں سے ایک ہے جو آج بھی مداحوں کا پسندیدہ ہے۔3- آنکھوں میں تیری۔کے کے طویل عرصے تک زیادہ تر رومانوی گانوں کے لیے بھارتی فلم سازوں کی پہلی ترجیح رہے۔’آنکھوں میں تیری‘ گلوکار کے مشہور رومانوی گانوں میں سے ایک ہے، یہی نہیں بلکہ اس گانے کو فلمانے کے لیے ’کنگ آف رومانس‘ شاہ رخ خان کا انتخاب کیا گیا۔ 4- کیا مجھے پیار ہے,2006ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’وہ لمحے‘ کا گانا ’کیا مجھے پیار ہے‘ بھی بالی ووڈ کے مشہور رومانوی گانوں کی فہرست میں شامل ہے۔اس رومانوی گانے کو بھی کے کے نے اپنی مدْھر آواز میں گایا اور اسے مداحوں کی جانب سے آج بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔5- الوداع،انوراگ باسو کی فلم ’لائف ان اے میٹرو‘ کا گانا ’الوداع‘ مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔اس گانے میں کے کے نے اپنی سحر انگیز آواز میں محبت اور جدائی کے درد میں الجھی ہوئی زندگی کو جس خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے، اسے شاید ہی کوئی اور ایسے پیش کر سکتا تھا۔

 

Related Articles