کورک نے چوٹ کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے پہلا ماسٹرز 1000 خطاب جیتا
میسن، اگست۔کروشیا کے بورنا کورک نے چوٹ سے نجات حاصل کرنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے پیر کو سنسناٹی اوپن کے فائنل میں اسٹیفانوس سیتسپاس کو شکست دے کر اپنا پہلا اے ٹی پی ماسٹرز 1000 کا خطاب جیتا۔کورک نے ایک گھنٹہ 57 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں یونان کے چوتھی سیڈ سیتسپاس کو 7-6(0), 6-2 سے شکست دی۔سال2020 کے بعد اپنا پہلا ٹور لیول فائنل کھیلنے والے کروشیا کے کھلاڑی نے اپنے خطابی سفر میں رافیل نڈال کو شکست دی تھی۔ وہ فائنل کے پہلے سیٹ میں 1-4 سے پیچھے ہوگئے تھے لیکن انہوں نے دباؤ سے باہر نکلتے ہوئے یونانی حریف کو دو سیٹوں میں شکست دی۔کورک کندھے کی انجری کی وجہ سے پچھلے سیزن میں زیادہ تر ایونٹس سے باہر ہو گئے تھے۔ جب وہ سنسناٹی اوپن میں آئے تھے تو وہ 152 ویں نمبر پر تھے لیکن اپنی عمدہ کارکردگی سے وہ اے ٹی پی رینکنگ میں 29 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔کورک نے جیت کے بعد کہا، ’’یہ بہت چیلنجنگ میچ تھا۔ میں شروع میں بہت اچھا نہیں کھیل رہا تھا اور وہ مجھ پر دباؤ تھا۔ بعد میں میں نے بہتر سرو شروع کی اور سخت مقابلہ کیا۔ دوسرا سیٹ شاید میرا سال کا بہترین سیٹ تھا۔