کلدیپ اور اشون کی ویسٹ انڈیز ٹی۔ٹوئنٹی سیریز کے لیے واپسی
ممبئی، جولائی۔ بی سی سی آئی نے جمعرات کو وراٹ کوہلی، یوزویندر چہل اور جسپریت بمراہ کے ناموں کے بغیر اس ماہ کے آخر میں کیریبین میں ہونے والی پانچ میچوں کی ٹی۔ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ 18 رکنی ہندوستانی ٹیم کی کمان روہت شرما کریں گے۔ کے ایل راہل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے لیکن اس سے پہلے انہیں اپنی فٹنس ثابت کرنا ہوگی۔روی چندرن اشون جو گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے، اس فارمیٹ میں واپسی کر چکے ہیں۔ ان کے علاوہ اسپن بولنگ کا بوجھ کلدیپ یادو (فٹنس ثابت کرنے کے بعد)، روی بشنوئی، اکسر پٹیل اور رویندر جڈیجہ کے کندھوں پر ہوگا۔ ہاردک پانڈیا اور رشبھ پنت ون ڈے سیریز سے آرام کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلیں گے۔اپنی تیز رفتاری سے سب کو متاثر کرنے والے عمران ملک کو اس ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔ سلیکٹرز نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ کو ترجیح دی ہے جو بھونیشور کمار، اویش خان اور ہرشل پٹیل کے ساتھ تیز رفتار کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔عمران نے اپنا ٹی۔ٹوئنٹی ڈیبیو آئرلینڈ میں کیا تھا، انگلینڈ کے خلاف ٹی۔ٹوئنٹی سیریز میں ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ ناٹنگھم میں کھیلے گئے اپنے واحد میچ میں انہوں نے 56 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ سیریز کے پہلے میچ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ارشدیپ نے اپنی لیٹ سوئنگ سے بلے بازوں کو پریشان کیا اور 18 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں۔بمراہ کو اس سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوہلی آئندہ ٹی۔ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم کے منصوبوں کا حصہ ہیں۔ انگلینڈ کی سیریز سے پہلے روہت نے کوہلی کی حمایت کی تھی، جو خراب فارم کے ساتھ جدوجہد کر رہے تھے۔ماہرین کی جانب سے کوہلی کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کی بات پر روہت نے کہاکہ میں نہیں جانتا کہ یہ ماہرین کون ہیں، مجھے یہ بھی نہیں معلوم کہ انہیں ماہر کیوں کہا جاتا ہے۔ وہ باہر سے ہر چیز کو دیکھ رہے ہیں، انہیں نہیں معلوم کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔ ہم ایک ٹیم بنا رہے ہیں جس کے لیے بہت سوچنے کی ضرورت ہے۔ کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جاتا ہے اور انہیں مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ باہر کے لوگ یہ سب نہیں جانتے اور باہر کی چیزوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایشان کشن کو بیک اپ اوپنر اور بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ اسپورٹس ہرنیا کی سرجری کرانے کے لیے جون میں جرمنی جانے کے بعد راہل اس وقت بنگلور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیں۔راہل جون کے آغاز سے ہی ٹیم سے باہر ہیں۔ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی۔ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہونے کے بعد انہیں ایجبسٹن ٹیسٹ کے لیے منتخب کیا گیا تھا، تاہم وہ انجری اور سرجری کے باعث میچ سے باہر ہو گئے تھے۔اس سے پہلے راہل اپنی ٹیم لکھنؤ سپر جائنٹس کو آئی پی ایل 2022 کے پلے آف میں لے گئے تھے۔ 15 میچوں میں انہوں نے 51.33 کی اوسط اور 135.38 کے اسٹرائیک ریٹ سے 616 رنز بنائے۔ آئی پی ایل 2022 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں صرف جوس بٹلر ہی ان سے آگے تھے۔آئرلینڈ کے خلاف اپنی پہلی ٹی۔ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری بنانے والے دیپک ہڈا کو کوہلی کی غیر موجودگی میں ٹیم میں برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دنیش کارتک، شریاس ایر اور حال ہی میں سنچری کے ہیرو بننے والے سوریہ کمار یادو بھی ٹیم میں شامل ہیں۔دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے ہوگا جہاں شیکھر دھون ہندوستانی کپتان ہوں گے۔ اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 29 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ اگلے دو میچ سینٹ کٹس میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں فلوریڈا روانہ ہوں گی جہاں فائنل دو میچ کھیلے جائیں گے۔ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، ایشان کشن، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، دیپک ہڈا، شریاس ایئر، دنیش کارتک، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ، اکسر پٹیل، روی چندرن اشون، بی بی کلدیپ یادو، بھونیشور کمار، اویش خان، ہرشل پٹیل، ارشدیپ سنگھبی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ راہل اور کلدیپ کا انتخاب مکمل طور پر ان کی فٹنس پر منحصر ہے۔