آئندہ 30تا40سال بی جے پی کا دور
قومی عاملہ کے اجلاس میں امیت شاہ کی قرارداد
حیدرآباد ،جولائی۔مرکزی وزیر داخلہ وبی جے پی کے سینئر لیڈر امیت شاہ نے دعوی کیا ہے کہ ہندوستان میں آئندہ 30تا40سال ان کی پارٹی کا دورہوگا اور ہندوستان وشواگرو بنے گا۔انہوں نے شہرحیدرآباد میں بی جے پی کے عاملہ کے اجلاس کے موقع پر سیاسی قرارداد پیش کی اور کہا کہ خاندانی سیاست،ذات پرستی اورخوشامد کی سیاست عظیم گناہ ہیں۔اس کی وجہ سے ملک کئی برسوں سے مشکلات کا سامنا کررہا ہے۔آسام کے وزیراعلی ہیمنت بسواشرما نے ان قراردادوں کی تفصیلات سے میڈیا کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ امیت شاہ نے بی جے پی کی کامیابیوں کے سلسلہ کا حوالہ دیا۔انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ تلنگانہ اور مغربی بنگال جیسی ریاستوں میں بی جے پی خاندانی حکمرانی کا خاتمہ کرے گی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی مغربی بنگال،اوڈیشہ اور اے پی میں برسراقتدار آئے گی۔