دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 3.06 کروڑ، ہلاکتیں9.55 لاکھ

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی، دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا سے تین کروڑ چھ لاکھ سے زائد افراد متاثراور 9.55 لاکھ سے زیادہ لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سنٹر ( سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا کوروناوائرس نے دنیا بھر میں 3،06،83،828 افراد کو متاثراور 9،55،841 افراد کو ہلاک کیا ہے۔

جب سے کورونا وائرس دنیا میں پھیلانا شروع ہوا ہے تب سے آج تک جان لیوا وبا کے متاثرین کے معاملہ میں امریکہ پہلے نمبر ہے۔ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 67،64،916 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 1،99،258 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اتوار کے روزہندوستان کی مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 98،885 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی تعداد 54 لاکھ سے تجاوز کر کے 54،00،619 ہوچکی ہے ۔ وہیں اسی عرصہ کے دوران 1133 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 86،752 ہوگئی ہے۔

 

Related Articles