چینی فضائی حدود میں امریکی جاسوس طیارہ داخل ہوا: چین
بیجنگ، امریکہ کا ایک جاسوس طیارہ چین کے فضائی حدود کے ’نوفلائی زون‘ میں اس وقت داخل ہوگیا جب چینی فوجی مشق کررہے تھے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جھاؤ لیجیان نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ کیا یہ واقعہ بین الاقوامی فضائی حدود میں پیش آیا تھاتو انہوں نے کہاکہ ’’ظاہر ہے یہ چینی فضائی حدود اور اس کے حکمرانی والے علاقے کے اندر ہوا ہے۔‘‘
اس سے پہلے چینی وزارت دفاع نے اس ہفتہ کی ابتدا میں کہا تھا کہ جب چینی فوجی فائرنگ کی مشق کررہے تھے تو ایک یو۔2 جہاز نو فلائی زون میں داخل ہوگیا تھا۔
چین نے امریکی کارروائی کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے اور اس کی مخالفت کی ہے۔