عالمی ریکارڈ کے باوجود 500 رنز کی کوشش کرتے رہیں گے، بٹلر
لندن،جون۔ انگلش کرکٹر جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ عالمی ریکارڈ کے باوجود 500رنز کی کوشش کرتے رہینگے۔میدان تھوڑا چھوٹا اور پچ بیٹنگ کیلئے سازگار ہو تو ون ڈے کا مشن پورا ہوسکتا ہے۔ انگلش کرکٹر جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم ون ڈے کرکٹ میں عالمی ریکارڈ کے باوجود500رنز بنانے کی کوشش کرتی رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دو رنز کی کمی سے انگلش ٹیم 500 کے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی لیکن وہ کوشش جاری رکھیں گے۔