میریلن منرو کا تاریخی لباس ’خراب‘ کرنے امریکی ماڈل کم کارڈیشین پرتنقید

نیویارک،جون۔امریکی ماڈل کم کارڈیشین پر الزام عاید کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے میریلن منرو کا وہ’تاریخی لباس‘خراب کر دیا ہے جسے مشہور بالی وڈ اداکارہ نے سابق امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ پر زیب تن کیا تھا۔میٹ گالا 2022 کے موقع پر امریکی ٹی وی سٹار کم کارڈیشین نے ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ میریلن منرو کا مشہور لباس زیب تن کیا، جو مؤخر الذکر نے 1962 میں امریکی صدر جان ایف کینیڈی کی سالگرہ کے موقع پر پہنا تھا۔اس موقع پر میریلن منرو نے صدر جان ایف کینیڈی کے لیے ’ہیپی برتھ ڈے‘ کا گانا بھی گایا تھا۔کریم اور سنہری رنگ کے لباس میں ملبوس اداکارہ کی تصاویر آج پر بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں وہ امریکی صدر کے ساتھ کھڑی ہیں۔جلد کے رنگ کا لباس، جسے رپلیز بیلیو اٹ اور ناٹ میوزیم نے 2016 میں چار کروڑ اور آٹھ لاکھ ڈالر میں خریدا تھا، کا سٹریپ ادھڑ گیا ہے۔میریلین منرو کی تصاویر اکھٹی کرنے والے سکالٹ فارٹنر نے لباس کی پہلے اور بعد کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ کم کارڈیشین کے پہننے کے بعد کپڑے کو چند جگہوں سے نقصان پہنچا ہے بلکہ لباس پر لگے ہوئے کچھ کرسٹلز بھی غائب ہیں۔سکالٹ فارٹنر نے کہا کہ یہ لباس اب مستقل طور پر خراب ہو گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر میوزیم انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے کہ انہوں نے یہ تاریخی لباس کم کارڈیشین یا کسی بھی شخصیت کو پہننے کے لیے کیوں دیا۔ کم کارڈیشین کے متعلق کہا گیا تھا کہ لباس زیب تن کرنے کے لیے انہوں نے سخت ڈائیٹنگ پروگرام بھی شروع کیا تھا۔

 

Related Articles