ومبلڈن ٹینس کی انعامی رقم میں اضافہ
لندن ،جون۔ومبلڈن اوپن ٹینس چیمپئن شپ کی انعامی رقم بڑھادی گئی۔ آل انگلینڈ کلب کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 50.5ملین ڈالر تقسیم کیے جائیں گے۔ تین سال بعد کورٹس میں 100 فیصد شائقین کو آنے کی اجازت ہوگی۔ ایونٹ میں روسی اور بیلارس کے پلیئرز کو شرکت کی اجازت نہیں اس لیے عالمی ٹینس تنظیم کی جانب سے ٹورنامنٹ میں پلیئرز کو رینکنگ پوائنٹس نہیں دیے جائینگے۔