ممبئی میں عمارت گرنے سے ایک موت، 18 زخمی
ممبئی، جون ۔ ملک کی اقتصادی راجدھانی مانی جانے والی ممبئی کے مضافاتی علاقے شاستری نگر میں تین منزلہ عمارت گرنے سے ایک شخص کی موت اور 18 دیگر زخمی ہو گئے۔فائربریگیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ باندرہ ویسٹ کے شاستری نگر میں جمعرات کی صبح تقریباً سوا بارہ بجے گراؤنڈ پلس ٹو (جی پلس 2) کا ڈھانچہ ڈیہہ گیا۔ممبئی پولیس کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) منجوناتھ سنگے نے کہا کہ عمارت میں رہنے والے لوگ بہار کے مزدور ہیں۔زخمیوں کو یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخلکرایا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔