مودی 12 جنوری کو تمل ناڈو میں پونگل تہوار میں شرکت کریں گے
چنئی، دسمبر۔ وزیر اعظم نریندر مودی 12 جنوری 2022 کو تمل ناڈو کے مدورائی میں پونگل تہوار میں شرکت کریں گے۔ ریاست میں فصل کے اس تہوار کو روایتی انداز میں اور بڑے دھوم دھام سے منایا جاتا ہے ۔تمل ناڈو بی جے پی کے ریاستی صدر کے اناملائی نے آج یہاں ایک بیان میں کہا کہ پونگل نامی تہوار کاتمل ناڈو یونٹ کی طرف سے انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے میلے کے کامیاب انعقاد کے لیے ریاستی سکریٹری کروناگراجن کی صدارت میں 12 رکنی آرگنائزنگ کمیٹی کی تشکیل کا بھی اعلان کیا۔ مسٹر اناملائی نے کہا کہ پارٹی کی طرف سے چھ رکنی استقبالیہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ وزیراعظم کے اس دورے کے دوران ویردھونگر جانے کی بھی امید تھی، وہاں وہ وزیراعلی ایم کے اسٹالن ، وزیر صحت ایم اے سبرامنیم اوردیگر عہدیداروں موجودگی میں ریاست میں نئے میڈیکل کالجوں کا افتتاح کریں گے۔اس سال مئی میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں دس سال کے وقفے کے بعد ڈی ایم کے کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ریاست میں وزیر اعظم مودی کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔