انگلینڈ کے سب سے عمر دازٹیسٹ کرکٹر جم پارکس کا انتقال
لندن، یکم جون۔ انگلینڈ اور سسیکس کے سابق وکٹ کیپر جم پارکس 90 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔اب تک با حیاتوہ انگلینڈ کے سب سے پرانے ٹیسٹ کرکٹر تھے۔ 1954 اور 1968 کے درمیان انہوں نے کل 46 ٹیسٹ کھیلے۔ تاہم اس کے بعد وہ آٹھ سال تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے رہے۔ بعد میں انہوں نے سسیکس کے مارکیٹنگ مینیجر کے طور پر خدمات انجام دیں جہاں وہ دو بار کلب کے صدر بھی رہے۔ سسیکس نے پارکس کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسے ورتھنگ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ منگل کی صبح گھر میں اچانک گرنے کے بعد انتقال کر گئے۔ پارکس کرکٹ سے وابستہ خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد اور چچا سسیکس کے لیے تقریباً 400 بار کھیلے۔ جبکہ ان کے بیٹے نے ہیمپشائر اور کینٹ کے لیے وکٹ کیپنگ کی۔ پارکس نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز ایک سرکردہ لیگ اسپن باؤلر کے طور پر کیا۔ تاہم بعد میں انہوں نے وکٹوں کے پیچھے ہاتھ آزمایا اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں وکٹوں کے پیچھے ایک ہزار سے زیادہ شکار کئے۔ انہوں نے 1949 میں 18 سال کی عمر میں کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔ انہوں نے کل 739 فرسٹ کلاس میچ اور 132 لسٹ اے میچ کھیلے۔ پارکس نے پاکستان کے خلاف ایک ماہر بلے باز کے طور پر بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے سسیکس کے لیے کھیلتے ہوئے وکٹ کیپنگ شروع کی۔ انہیں 1959-60 میں ویسٹ انڈیز کے دورے پر انگلینڈ کی ٹیسٹ الیون میں جگہ ملی، جہاں انہوں نے سنچری بھی بنائی۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 1962 رنز بنائے جب کہ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 103 کیچز لیے اور 11 مرتبہ بلے بازوں کو اسٹمپ بھی کیا۔