رودراکش باکو شوٹنگ ورلڈ کپ میں ساتویں نمبر پر رہے

نئی دہلی، مئی۔ہندوستان کے رودراکش بالاصاحب پاٹل اتوار کو باکو آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل/پستول/ شاٹ گن میں 10 میٹر ایئر رائفل ایونٹ میں ساتویں نمبر پر رہے۔ 18 سالہ جونیئر ورلڈ چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والا ہفتہ کو کوالیفکیشن میں چوتھے نمبر پر رہنے کے بعد ٹاپ ایٹ میں شامل ہوگئے۔ سربیا کے لازار کوویوی نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ کروشین میران ماری نے سلور اور قزاق اسلام یوسنوف نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ رودراکش نے رینکنگ راؤنڈ میں 153.7 کا اسکور کیا اور پولینڈ کے میکیج کوالیوچز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ میران 261.8 کے ساتھ راؤنڈ میں سرفہرست رہے، جبکہ لازر 260.9 کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ ہندوستان نے اس ورلڈ کپ میں صرف 12 رکنی رائفل ٹیم کو میدان میں اتارا ہے۔

Related Articles