نیتو سنگھ صحافیوں کے اپنی بہو سے متعلق سوالات پر تنگ

ممبئی،مئی ۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیتو سنگھ صحافیوں کی جانب سے ہر وقت اپنی بہو عالیہ بھٹ سے متعلق سوالات سے تنگ آگئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتو اور کے بیٹے اسٹار اداکار رنبیر کپور مشہور فلم ساز کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں رنبیر کی اہلیہ اداکارہ عالیہ بھٹ موجود نہیں تھیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تقریب کے ریڈ کارپیٹ پر موجود نیتو سنگھ سے صحافیوں نے عالیہ بھٹ کے حوالے سے سوال کیا تو اداکارہ نے تنگ آکر کہا پھر بہو؟، وہ بالکل خوش ہے، اب آگے بڑھو۔ یہ کہہ کر نیتو گاڑی میں بیٹھ کر چلی گئیں۔عالیہ بھٹ ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، ان کی پہلی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ ہوگی جس کی شوٹنگ کے لیے وہ برطانیہ گئیں اور وہاں کام میں مصروف ہیں اسی سبب اداکارہ کرن جوہر کی تقریب میں شامل نہیں ہوسکیں۔خیال رہے کہ نیتو سنگھ ہر وقت بہو سے متعلق سوالات سے پریشان دکھائی دیتی ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ اب دوسرے سوالات ہونے چاہیے۔

Related Articles