انوشکا شرما کا آئی پی ایل میں پلے آف میں ویرات کوہلی کی ٹیم کے پہنچنے پر جشن
نئی دہلی ،مئی۔بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بلے باز ویرات کوہلی کبھی بھی ایک دوسرے کو خوش کرنے کا موقع نہیں ضائع نہیں جانے دیتے۔ ویرات کوہلی اکثر سوشل میڈیا پر انوشکا کی فلموں کو سپورٹ کرتے نظر آتے ہیں جب کہ انوشکا بھی اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے میں پیچھے نہیں رہتیں۔ وہ یقینی طور پر ویرات کو خوش کرنے کے لیے ان کا میچ دیکھنے جاتی ہیں۔ آج کل انوشکا آئی پی ایل میں ویرات کو سپورٹ کرتی نظر آرہی ہیں۔ اداکارہ نے 22 مئی کو پلے آف میں ویرات کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے داخلے پر بھی ٹیم کی حوصلہ افزائی کی۔انوشکا شرما نے اتوار کو اپنے انسٹاگرام اسٹوری پر رائل چیلنجرز بنگلور کی آفیشل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پلے آف میں داخلے کا اعلان کیا۔اداکارہ نے جشن مناتے ہوئے ٹیم کی ایک تصویر شیئر کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ "پلے آف کے لیے…RCB…RCB…RCB۔” اس کے ساتھ انہوں نے کئی ہارٹ ایموجیز بھی بنائے ہیں۔اس سے قبل انوشکا شرما نے ویرات کی آئی پی ایل اننگز پر اپنا ردعمل شیئر کیا تھا جب انہوں نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف میچ کے دوران 54 گیندوں میں73رنز بنائے تھے۔ اس میچ میں کوہلی نے 54گیندوں میں 8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 73رنز بنائے۔ کوہلی کی اس شاندار اننگز کے بعد انوشکا نے ان کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اسٹوری میں، انہوں نے میچ کے دوران کوہلی کی تصویر کا کولاز بناکر اپنی اور کوہلی کی تصویر شیئر کی تھی۔ وہیں تصویر میں نصف سنچری بنانے کے بعد کوہلی آسمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرتے نظر آئے تھے۔