مشہور اداکار کا مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی غنڈہ گردی کی مذمت
واشنگٹن،اپریل۔مشہورامریکی اداکار اور ہدایت کار مارک روفالو نے اسرائیل پر مسجد اقصیٰ میں نمازیوں اور صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔روفالو نے اپنے ٹوئٹر پیج پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ روزاسرائیل نے مسجد اقصیٰ سے تقریباً 500 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، 170 کو زخمی کرنے کے علاوہ،ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ان میں سے کئی صحافی بھی شامل ہیں۔پچھلے سال روفالو نے 100 مشہور شخصیات کے ساتھ مل کر ایک خط پر دستخط کیے تھے جس میں اسرائیل پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ ایک نسل پرست اور نوآبادیاتی ریاست ہیجوانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔