جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے: بابر اعظم
لاہور،اپریل۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے سیریز میں دوسنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 276رنز بنائے۔سیریزجیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نے کھلاڑیوں کو اعتماد دیا اور جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔تیسرے میچ میں شاہین آفریدی اور حارث روف نے ابتدا میں بہت اچھے اسپیل کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹھنڈے دماغ سے بیٹنگ کی اور پریشر خود لیا اور مجھے پریشر میں کھیلنے میں مزا آتا ہے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے دورہ کرنے پر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ہم بیٹنگ میں زیادہ رنز نہ بناسکے ابتدائی دو اوورز میں دو وکٹ گنوانے کے بعد میچ میں واپس نہ آسکے۔اس پچ پر270,280رنز بناکر کچھ کیا جاسکتا تھا انہوں نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ نے سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی سیریز میں کچھ مثبت اور کچھ منفی پہلو تھے لیکن بابر اعظم اور امام الحق نے ہمیں سیریز جیتنے نہیں دی۔لاہور،اپریل۔پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے سیریز میں دوسنچریوں اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 276رنز بنائے۔سیریزجیتنے کے بعد انہوں نے کہا کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد ہم نے کھلاڑیوں کو اعتماد دیا اور جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔تیسرے میچ میں شاہین آفریدی اور حارث روف نے ابتدا میں بہت اچھے اسپیل کئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹھنڈے دماغ سے بیٹنگ کی اور پریشر خود لیا اور مجھے پریشر میں کھیلنے میں مزا آتا ہے۔پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے دورہ کرنے پر آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ہم بیٹنگ میں زیادہ رنز نہ بناسکے ابتدائی دو اوورز میں دو وکٹ گنوانے کے بعد میچ میں واپس نہ آسکے۔اس پچ پر270,280رنز بناکر کچھ کیا جاسکتا تھا انہوں نے کہا کہ ٹریوس ہیڈ نے سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی سیریز میں کچھ مثبت اور کچھ منفی پہلو تھے لیکن بابر اعظم اور امام الحق نے ہمیں سیریز جیتنے نہیں دی۔