شاسوت اور ڈولما اسنو میراتھن کے فاتح
لاہول، مارچ۔ ہندوستان نے ہماچل پردیش کے لاہول اور اسپتی اضلاع میں اسنو میراتھن کا کامیاب انعقاد کرکے تاریخ رقم کردی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بلنداسنومیراتھن ہے۔ کرناٹک کے شاسوت رؤف نے 4 گھنٹے 41:07 کاوقت لے کر خطاب جیتا جبکہ ومنز کیٹگری میں ہماچل کی ڈولما تینزن نے 5 گھنٹے 5 منٹ اور 30 سیکنڈ کا وقت لے کر جیت حاصل کی۔ اسنو میراتھن میں 100 کے قریب مرد اور خواتین رنرز نے حصہ لیا۔ ہاف میراتھن میں روہن فاتح بنے۔ روہن نے دو گھنٹے 53 منٹ کاوقت لیا جبکہ خواتین زمرے میں دیکشا 2 گھنٹے 59 منٹ کا وقت لے کر فاتح بنیں۔