امیتابھ بچن نے فلم جھنڈ میں کام کرنے کی ڈیل عامر خان کی مشاورت سے کی

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کسی فلم کا اسکرپٹ کس طرح پسند کرتے ہیں؟ یہ بڑا اہم نکتہ ہے۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ وہ اسکرپٹ کا بغور مطالعہ کرنے کے بعد اس کے رسک اور چیلنجز کا تجزیہ کرتے ہیں اور پھر اپنے چند قریبی لوگوں سے ان کی سفارشات اور تجاویز لیتے ہیں تاکہ اس پر کوئی فیصلہ کرسکیں۔ کچھ ایسا ہی اس وقت ہوا جب بگ بی سے ناگراج منجولے نے فلم جْھنڈ میں کام کے لیے رابطہ کیا اور پھر امیتابھ بچن نے وہی کیا جو کہ اوپر طریقہ کار بتایا گیا ہے۔یہاں پر صرف ایک شخصیت کی سفارش پر انھوں نے اس کی ڈیل طے کرلی، اور یہ شخصیت کوئی اور نہیں صرف بالی ووڈ کے معروف مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ عامر خان نے امیتابھ بچن کو فلم جْھنڈ کرنے کے لیے رضامند کیا اور یہ بات خود امیتابھ بچن نے ایک پرانے انٹرویو میں تسلیم کی۔ واضح رہے کہ فلم جْھنڈ گزشتہ روز بھارت بھر میں ریلیز ہوئی ہے۔ گو کہ ابھی تک فلم بینوں کی جْھنڈ کے حوالے سے کوئی رائے سامنے نہیں آئی ہے، لیکن فلمی نقادوں نے اسے کافی پسند کیا ہے۔

Related Articles