عامر خان سے ملا کر مجھے پریشر میں نہ لیا جائے، کیرتی سینن
ممبئی ،دسمبر۔بالی ووڈکی نوجوان اداکارہ کیرتی سینن نے خود کو بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کہنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں پریشر میں نہ لیا جائے۔تاہم انھوں نے کہا کہ جب آپ اتنی محنت کرتے ہیں اور اتنے جذبے سے کام کرتے ہیں تو کردار میں جان پڑھ جاتی ہے اور وہ بہت سراہا جاتا ہے اور جب لوگ آپکے کام کو دیکھتے ہیں تب وہ اطمینان آتا ہے۔یاد رہے کہ کریتی سینن کو عامر خان سے اس لئے ملایا جارہا ہے کہ انھوں نے اپنی فلم می می میں اپنے وزن میں 15 کلو گرام تک اضافہ کیا تھا، اس فلم میں انھوں نے ایک سروگیٹ مدر کا کردار ادا کیا تھا یہ فلم اس سال کے اوائل میں ریلیز ہوئی تھی، دراصل یہ 2011 کی سمرودھی پورے کے نیشنل ایوارڈ وننگ مراٹھی فلم مالا ئی وہیچے کا ہندی ری میک تھا۔ فلم کی ہدایتکاری لکشمن اوتیکار نے دی تھی، اور فلم کی کاسٹ میں کیرتی سنون کے علاوہ پنکھج تریپاٹھی، منوج پاوا، سائی تامنکر اور سپاریا پاٹھک نے اداکاری کی تھی۔