کانگریس، ایس پی۔بی جے پی نے دلت، پسماندہ اور مسلم سماج کا استحصال کیا:مایاوتی

مرزاپور:مارچ۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی)اور کانگریس پر دلت، پسماندہ اور قبائلیوں کو نظرانداز کرنے اور بی جے پی پر مسلم اقلیتوں کی اندیکھی کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمو مایاوتی نے کہا کہ ان کی پارٹی صحیح معنوں میں سماج کے دلت، محروم اور پسماندہ طبقات کو ساتھ لے کر چلی ہے اور حکومت بننے پر غریب اور مزدور سماج کو روٹی۔ روزی کے وسائل فراہم کئے جائیں گے۔مایاوتی نے منگل کو یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرزاپور اور سونبھدر کو مین اسٹریم سے نہ جوڑنے کی وجہ سے یہاں نکسلواد کو فروغ ملا۔قبائلیوں کو بھی بڑے پیمانے پر استحصال ہوا۔ بی ایس پی کی حکومت بننے پر رہائشی علاقے کو وسعت دی گئی۔ ڈاکٹر امبیڈکر گرام وکاس اسکیم کے تحت گاؤں کا فروغ ہوا۔ اسکول، سڑک کی تعمیر کے ساتھ بڑے پیمانے پر لوگوں کو روتی۔ روزی کے وسائل فراہم کئے گئے۔ سونبھدر اور آس پاس کے سبھی علاقوں کے قبائلی لوگوں کو صحیح معنوں میں مین اسٹریم سے جوڑنے کا کام بی ایس پی نے کیا۔انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پسماندہ طبقے کے ریزرویشن سے متعلق منڈل کمیشن کی رپورٹ کوو نافذ نہیں کیا تھا۔ جس کے بعد بی ایس پی نے اپنی کوششوں سے وی پی سنگھ حکومت سے اسے نافذ کرایا گیاتھا۔مرکزی اور زیادہ ریاستوں کے اقتدار سے باہر ہونے پر یہی کانگریس دلتوں، پسماندہ طبقات، قبائلیوں کے ووٹوں کے خاطر آئے دن قسم قسم کے ناٹک بازی کرتی رہتی ہے۔بی ایس پی سپریمون نے کہا کہ ایس پی حکومت میں غنڈوں، مافیاؤں، لوٹ۔کھسوٹ، جرائم کرنے والوں کا ہی راج رہا ہے۔ ایس پی حکومت میں ریاست میں ہمیشہ تناؤ کے حالات بنے رہے۔ترقی کے کام بھی ایس پی حکومت میں ایک خصوصی علاقے اور خصوصی سماج کے لئے ہی کیا گیا ہے۔بی ایس پی حکومت نے دلت اور پسماندہ طبقات کو جو متعددسہولیات سے نوازہ تھا ایس پی حکومت نے ان سبھی سہولیات اور اسکیمات کو ختم کردیا۔انہوں نے کہا کہ دلت، پسماندہ سماج اور قبائلی سماج یہی سوچ کر چل رہے تھے کہ بی جے پی ان کے فائدے کے سبھی اسکیمات کو دوبارہ نافذ کرنے لگی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بی جے پی ذات۔پات پونجی وادی اور آر ایس ایس کے تنگ نظر ایجنڈے کو نافذ کرتی ہے۔ مسلم سماج کے ساتھ بی جے پی حکومت نے زیادہ یہاں تفریق اور سوتیلا رویہ اپنایا جارہا ہے۔ مسلم سماج بی جے پی حکومت میں اپنے آپ کو خائف اور تنہا محسوس کرتارہا ۔مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں غریبی، مہنگائی،بےر وزگاری اور نقل مکان حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بی ایس پی حکومت میں جو نقل مکانی کر کے چلے گئے تھے وہ بھی واپس آکر یوپی میں کام کرنے لگے۔ بی ایس پی حکومت بنتے ہی غریب اور مزدورسماج کو روٹی۔ روزی کے وسائل دستیاب کرائے جائیں گے۔ نوجوانوں، خواتین،کسانوں، کاروباریوں، ملازمین، وکیلوں، بزرگوں اور دیگر محنت کش لوگوں کے فلاح و بہبود کے لئے اقدام اٹھائے جائیں گے۔

 

Related Articles