ورلڈ کپ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو متالی کا مشورہ،دباؤ نہیں، لطف اٹھائیں

کرائسٹ چرچ، فروری ۔ ریکارڈ چھٹی مرتبہ آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے تیار ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج نے ورلڈ کپ کھیلنے والی نوجوان کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ دباؤ لینے کے بجائے بڑے پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہوں۔متالی نے ہفتہ کو یہاں ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا، ہم نے ٹیم میں کچھ نوجوان ٹیلنٹ کو آزمایا ہے، اور ان میں سے بیشتر کھلاڑیوں نے دکھایا ہے کہ ان کے پاس ریچا گھوش اور شیفالی ورما کی طرح اس سطح پر کھیلنے کی صلاحیت ہے۔ ہمارے پاس فاسٹ بولنگ کے شعبے میں میگھنا سنگھ اور پوجا وسترکار ہیں۔ ان سب نے اچھے کھیل کا وقت دیا ہے اور ان سیریزوں نے حقیقت میں انہیں اور مجھے ایک کپتان کے طورپر یہ معلوم کرنے میں مدد کی ہے کہ وہ ٹیم کی ساخت میں کہاں فٹ ہوتے ہیں۔ میں جس طرح سے رنز بنا رہی ہوں اس سے خوش ہوں اور میں ورلڈ کپ میں بھی اپنی فارم کو جاری رکھنا پسند کروں گی۔اپنے وسیع تجربے کے ساتھ، ہندوستانی کپتان ڈیبیو کرنے کے لئے تیار کھلاڑیوں کو اپنا علم دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’آج ٹیم میں جو نوجوان ٹیلنٹ ہے، میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ کے پاس گزشتہ ورلڈ کپ کا تجربہ نہیں ہے، اس لیے یہ آپ کے لیے ایک کلین سلیٹ ہے۔ آپ کو صرف اتنا کرنا ہے کہ بڑے پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہونا ہے۔ میں نے اس دن یاستکا بھاٹیہ کے ساتھ یہی بات کی تھی اور انہوں نے مجھ سے بہت سارے سوالات پوچھے۔ میں نوجوان کھلاڑیوں کو صرف یہی مشورہ دوں گی کہ وہ بڑے پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہوں، کیونکہ اگر آپ خود پر دباؤبڑھائیں گے، تو آپ اس بہترین کھیل میں نہیں ہوسکتے جو ٹیم اور آپ ورلڈ کپ میں کرنا چاہیں گے۔قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ میں ہرمن پریت کور نائب کپتان کا کردار ادا کریں گی، جب کہ نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والے آخری دو ون ڈے میچوں میں آل راؤنڈر دیپتی شرما نائب کپتان تھیں۔

 

Related Articles